یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کی تصویری جھلکیان

پیرس (ممتاز ملک) 2 اپریل 2016 بروز ہفتہ پریس کلب فرانس کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شرکت دعوت ناموں کے ذریعے رکھی گئی تھی. تمام شرکاء محفل نہایت احترام کیساتھ دعوت نامہ سے مدعو کئے گئے تھے اس لیئے کسی قسم کی ہڑبونگ کہیں بھی کسی موقع پر دیکھنے میں نہیں آئی . پروگرام کے منتظمین میں صدر پریس کلب فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن صاحب ، سیکٹری میاں امجد صاحب ، صدر خواتین ونگ محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ شامل تھیں . تمام سیاسی اور سماجی اداروں اور پارٹیز کے مرکزی عہدیداروں اور صحافیوں کی نمائندگی موجود تھی. پروگرام کی صدارت فرانس میں تعینات ہر دلعزیز سفیر پاکستان محترم غالب اقبال صاحب نے کی . جنہوں نے ہمیشہ کی طرح محفل میں موجود ہر شخص اور ہر بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی . تقریب کی نظامت میاں امجد صاحب نے فرمائی .پاکستان کے حالات پر تمام مقررین نے اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی اور اسے بدلنے کے لیئے خود کو بدلنے پر زور دیا . جب تک ہم خود اپنے آپ کو تبدیل نہیں کریں گے اپنی عادات میں مثبت تبدیلیاں نہیں لائیںگے تب تک یہ سب باتیں محض باتیں ہی رہیں گی .

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France

Press Club France