منفرد گلوکار طاہر شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی

Tahir Shah

Tahir Shah

کراچی (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی ویڈیو کو طاہر شاہ نے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا ہے۔

فیس بک اور یو ٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو کی طوالت 2 منٹ 18 سیکنڈ ہے، جس میں طاہر شاہ گود میں ایک سفید بلی کو پیار کرتے ہوئے موسیقی کے ساتھ ساتھ شاعری پڑھتے نظر آرہے ہیں۔ یہ شاعری بھی انہوں نے خود ہی تحریر کی ہے۔

طاہر شاہ نئی ویڈیو میں بھی اپنے منفرد لباس کے انداز کو اپنائے ہوئے ہیں۔ سنہرے رنگ کے کپڑوں میں گلوکار ایک بلند سونے کے رنگ کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔

جبکہ انہوں نے انگلیوں میں سونے کی بھاری انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اسی طرح پس منظر میں نظر آنے الے درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔