متحدہ عرب امارات کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

Arab Emirates Army

Arab Emirates Army

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے پینتالیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے صنعا میں بیس سے زائد افراد مارے گئے۔

دو دن پہلے ماریب کے علاقے میں گولہ بارود کے ایک ذخیرے پر باغیوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں امارات کے پینتالیس سعودی عرب کے دس فوجی اور بحرین کے پانچ فوجی مارے گئے تھے۔

یہ متحدہ عرب امارات کی عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی کارروائی میں اب تک پینتالیس سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکیس سو عام شہری ہیں۔