متحدہ پر ہمیشہ الزام لگے، مشرف دور میں کارروائی کیوں نہیں ہوئی: اپوزیشن

Qamar Zaman Kaira and Shah Mehmood Qureshi

Qamar Zaman Kaira and Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں کیے کمال انکشافات حکومتی رٹ پر بھی اٹھنے لگے ان گنت سوالات۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ایم کیو ایم پر را سے تعلقات کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے لیکن مشرف دور میں اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مصطفی کمال کے الزامات پاکستانی ریاست پر حملہ ہیں حکومت خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔

ادھر مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری نے الزامات کی تحقیقات کرنے کی حامی تو بھری لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ الزامات لگانے والے ثبوت تو مہیا کریں۔

کہنے والے کہہ رہے کہ مصطفی کمال کے الزامات سے حکومتی رٹ بھی چیلنج ہو گئی۔ حکومت کمیشن بنائے یا خود تحقیقات کرے اس کا نتیجہ ضرور نکلنا چاہیے۔