برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 افراد اسلام آباد پہنچ گئے

Aircraft

Aircraft

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے بیالیس افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ، کوائف نہ ملنے پر تین ڈی پورٹیز کو تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔

برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ڈی پورٹیز کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ، ایف آئی اے امیگریشن عملہ کی جانب سے سکروٹنی کی گئی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تمام ڈی پورٹیز تصدیق شدہ تھے۔

امیگریشن کے عمل کے دوران تین مسافروں کے کوائف نہیں مل رہے تھے ، کیونکہ تینوں افراد پائسز سسٹم لگنے سے پہلے یا کسی زمینی راستے کے ذریعے باہر گئے ۔ تینوں مسافروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے انہیں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔