برطانیہ کا یورپی یونین سےانخلا ، یورپ میں مقیم پاکستانیوں میں تشویش کی لہر

European Union

European Union

لندن (جیوڈیسک) یورپی یونین سے انخلا کے برطانوی فیصلے نے جہاں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں یورپ میں مقیم پاکستانی بھی پریشان ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی پارلیمنٹ سے نکلنے سے مسئلہ کشمیر پر بھی اثر پڑے گا ۔

برطانوی ریفرنڈم کے نتائج سے دنیا بھر کے عوام کی طرح یورپ میں مقیم پاکستانی بھی حیرت زدہ ہیں ۔ انھیں ڈر ہے کہ برطانوی ارکان کی عدم موجودگی سے یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کی آواز کمزور پڑ سکتی ہے ۔

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین سید علی رضا کہتے ہیں کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کو نئی صورتحال کے مطابق نئی حکمت عملی بنانا ہو گی ۔

مبصرین کا خیال ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا ۔ تاہم حکومت پاکستان کو اس معاملے پر گہری نظر رکھنا ہو گی ۔