برطانیہ نے یورپی یونین کو چھوڑا تو معاشی ترقی متاثر ہو گی: عالمی مالیاتی فنڈ

International Monetary Fund

International Monetary Fund

لندن (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تو معاشی ترقی پر منفی اثرات پڑیں گے۔

یورپی یونین چھوڑنے سے برطانیہ میں خاصے وقت کے لیے غیریقینی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

اس غیریقینی صورت حال کے باعث مالیاتی مارکیٹس میں سرمایہ کاری زیادہ دیر نہیں رہے گی اور معاشی پیداوار میں کمی واقع ہو گی۔

یورپی یونین چھوڑنے سے لندن عالمی مالیاتی مرکز کا درجہ بھی کھو دے گا۔