برطانیہ : لندن میئر کے انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل

London Mayor Election

London Mayor Election

لندن (جیوڈیسک) لندن میں میئر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج شام کو کیا جائے گا۔ جس میں کامیاب ہونے والا امیدوار بورس جانسن کی جگہ میئر کی نشست پر براجمان ہو گا۔

برطانیہ کی ایک سروے ویب سائٹ میں عوام کی اکثریت نے لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ زیک گولڈ اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

صادق خان کی جیت کی صورت میں یہ ایک تاریخی موقع ہو گا جب دوسرے ملک میں پیدا ہونے والا برطانوی شہری دنیا کے اہم ترین شہر کا میئر منتخب ہو گا۔