برطانیہ کے شہر لیوٹن کے ڈینبی ہائی سکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

UK Kotli Foundation

UK Kotli Foundation

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی “your say your way” کے تحت برطانیہ کے شہر لیوٹن کے ڈینبی ہائی سکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد مختلف وارڈ کی رہائشی عوام جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے جن پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ان کو ان وارڈذ کی عوام اور ان وارڈذ کے منتخب کونسلرز کے سامنے پیش کر کے اس پروگرام کے تحت کونسلرز کی ووٹنک کے ذریعے ان کے پروجیکٹس انتخاب کیا جاتا ہے اور جس پروجیکٹ کو سب سے ذیادہ سراہا جائے یا ووٹ ملیں اس کے لئے کونسل فنڈ مہیا کرتی ہے تا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان پراجیکٹس میں فنڈ کے ذریعے سپورٹ کیا جا سکے۔

اس پروگرام میں یو کے کوٹلی فاؤنڈیشن نے برطانیہ میں لیوٹن بارو کونسل کی سکیم “your say your way” میں اپنے بے شمار پراجیکٹس کی تفصیلات کونسلرز اور عوام کے سامنے رکھیں جسے ’ بسکٹ اور سینٹ وارڈز کی عوام اور کونسلرز نے خوب سراہا۔ پروگرام میں خاص طور بسکٹ اور سینٹ وارڈوںمیں ایک صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے ذیابیطس بلڈ پریشر اور کینسر ایشیائی پس منظر کے ساتھ پی پی ایل میں سب سے زیادہ عام کی طرح کی بیماریوں سے بچنے کے لئے اور ایک ہنگامی طور پر زندگی بچانے کے لئے تربیت کے تمام شرکاء کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا جہاں جو ان کے مستقبل کی زندگی میں ان کی مدد اور ان کے کام کے امکانات روشن کرے گا۔

یو کے کوٹلی فاونڈیشن کے عہدیداران نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سپورٹس کے رجحان سے نوجوانوں کے لئے مثبت کی ایکٹیوٹیز مہیا ہونگی۔ یو کے کوٹلی فاونڈیشن کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ یو کے کوٹلی فاونڈیشن کوٹلی آزاد کشمیر میں ہونے والی نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے اور ڈی پی مشتاق صاحب کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوٹلی میں انہیں اپنا ایمبیسڈر مقرر کرتی ہے۔