برطانیہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

UK Saudia Arms

UK Saudia Arms

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ہتھیار وں کی فروخت جاری رکھنے اور یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ہتھیار وں کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ایک ایرانی اخبار کے مطابق ایک ایسے وقت جب یورپی پارلیمان نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرار داد پاس کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کی بات کی ہے ۔

یاد رہے چند روز قبل یورپی پارلیمان نے 212 کے مقابلے میں359ووٹوں سے ایک قرار داد منظور کر کے یورپی ملکوں سے کہا تھا کہ وہ یمن پر جارحیت کرنے کی بنا پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دیں۔