متحدہ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک

Rashid Godil

Rashid Godil

کراچی (جیوڈیسک) قاتلانہ حملے میں زخمی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں ایک پھیپھڑا کام نہیں کررہا، آج کا دن نہایت اہم ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل جب تک وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی۔ ڈاکٹر انجم رضوی کے مطابق اگلے 24گھنٹے رشید گوڈیل کی زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی سپلائی کم کی ہے تا کہ رشید گوڈیل خود سانس لے سکیں۔ادھر پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل پر حملے کی جیوفینسنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔