اقوام متحدہ نے لڑائی کے باوجود شام اور یمن میں خوراک پہنچا دی

United Nations Food

United Nations Food

دمشق (جیوڈیسک) شام کی حکومت کی رضا مندی کے بعد اقوام متحدہ نے ملک کے سات محصور قصبوں میں خوراک، طبی سامان اور ادویات سے بھرے ایک سو ٹرک روانہ کئے تھے جو اپنی منزل تک پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت دمشق کے قریب واقع قصبے معظمیہ میں 35 ٹرک داخل ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت کے قریب واقع قصبے زبادنی کے ساتھ ساتھ شمالی دیہات فوا اور کیفرایا میں بھی امداد بھجوائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام سٹیفن دے مستورا نے محصور قصبوں میں امداد پہنچانے پر امدادی عملے کی تعریف کی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے لڑائی کے باوجود یمن کے شہر تعز میں خوراک پہنچا دی۔

ڈبلیو ایف پی کے مطابق خوارک اٹھارہ ہزار افراد میں تقسیم کی جائے گی۔ سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔