اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے اراکین کا انتخاب

General Assembly

General Assembly

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی 71 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کے 2017 تا 2019 دور کے اراکین کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

چین کو 180 ووٹوں کیساتھ منتخب کرنے والی کونسل میں تیونس،جمہوریہ جنوبی افرایقہ ،روانڈہ ،مصر ،جاپان ،عراق ،سعودی عرب، ہنگری ،کروشیا ،کیوبا ،برازیل ،امریکہ اور برطانیہ بھی موجود ہیں۔

کونسل کے اراکین تین سال تک فرائض انجام دیں گے اور فرائض کی مدت کو صرف ایک بار بڑھایا جا سکتا ہے۔