اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، میاں محمد یوسف

Kashmir Violence

Kashmir Violence

لاہور : اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، عالم اسلام کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے از خود اقدامات کرنے چاہئے، اقوام متحدہ کی قراردادیں مسلم دنیا کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سماجی وسیاسی رہنماء میاں محمد یوسف نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این او امریکہ اتحادیوں کی لونڈی بن چکا ہے کشمیر میں خواتین کی عصمت دری بچوں اور بوڑھوں پر ظلم و ستم کی انتہا نو جوانوں کا قتل عام انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اس موقع پر سیاسی وسماجی رہنماء غلام مصطفی بھٹی نے کہا کہ حکمران مودی سرکار کو خوش نہ کریں کشمیریوں کے خون بہا کا اعلان کریں۔

انہوں نے اسلامی حکمرانوں سے اپیل کی کہ مظلوم کشمیری قوم کی اخلاقی امداد کریں اور رائے عامہ کے سلسلہ میں دنیا کے بے حس علمبرداروں کی توجہ کشمیری قوم پر ہونے والے ظلم و ستم پر مبذول کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے پاک فوج ملک کا دفاع کر رہی ہے۔