اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم فوری بند کروائے : حاجی قیصر امین بٹ

Kashmir Day Rally Lahore

Kashmir Day Rally Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم فوری بند کروائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے راوی روڈ لاہور پر اپنی رہائش گاہ سے مینار پاکستان تک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلی دہشت گردی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔

جبکہ اقوام عالم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے حال ہی میں جنرل اسمبلی میں جس طرح مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، لہذا اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی دلانا ہوگی۔

اس موقع پر فیصل ملک ، مستحسن رضا، محمد حبیب ، قاری محمد امجد ، شاہد بیگ ، رضوان بٹ صدر مسلم لیگ ن یوسی 12، زاہد اکرم رہنمامسلم لیگ ن پی پی 138اورپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ممبر ایڈوائزری لاہور مرزا رضوان سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میڈیا سیکرٹری