اقوام متحدہ نے یمن میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Yemen War

Yemen War

نیویارک (جیوڈیسک) جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق جمعے کو رات 11:59 منٹ پر شروع ہو گی۔ انسانی بنیادوں پر ہونے والی جنگ بندی کی مدت 17 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیون ڈیوجرک کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر لڑائی میں ہونے والے وقفے کے دوران مستحق افراد کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے فوری اور ہنگامی امداد ناگزیر ہے۔ امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یمن کو مسدود کرنے سے انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

یمن کی ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے 80 فیصد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی کمان میں شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔