امریکا: بارک اوباما نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کر دیا

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ہر سال 30 ہزارشہری فائرنگ کے مختلف واقعات میں مارے جاتے ہیں، امریکی صدر کا خطاب، ہلاکتوں کے ذکر پر آبدیدہ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے ملک میں گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کردیا۔

جس کے تحت ذہنی مریضوں اور گھریلو تشدد کے شکار افراد کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہوگی اور اس حوالے سے دکانداروں کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔امریکی صدر بارک اوباما نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دنیامیں سب سے زیادہ گن وائلنس کاشکارہے ، ہرسال 30 ہزارامریکی فائرنگ واقعات میں مارے جاتے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی شہریوں کی ہلاکتوں کے ذکر پر دنیاکے سب سے طاقتور صدر اوباما آبدیدہ ہوگئے ،انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کے جان ومال کاتحفظ یقینی بناناہوگا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن ہاربھی جاؤں توگن وائلنس کوختم کرکے رہوں گا ، اُن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے اسلحے کے زور پر ہونے والے تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی تاہم امریکیوں کے حقوق پر کوئی قدغن نہیں لگے گی۔

کیونکہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت شہریوں کو لائسنس بردار اسلحہ رکھنے کا قانونی حق حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلحہ اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحہ فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔تاہم صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ان کی نئی تدابیر قانون کے دائرے میں ہوگی اور امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے مطابق ہوگی جس میں امریکیوں کو اسلحہ رکھنے کا حق فراہم کیا گیا ہے۔