امریکا میں سیاہ فام جوان کو قتل کرنے والے سفید فام پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد

United States Police

United States Police

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے سیاہ فام نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفید فام پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ قتل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہر میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے شکاگو میں سیاہ فام نوجوان کو قتل کرنے والے سفید فام پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد کردی جب کہ پولیس نے عدالت کے حکم پر قتل کی ویڈیو جاری کی تو شکاگو میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے اور سیاہ فام مظاہرین نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ دوسری جانب شکاگو کے میئر نے تمام لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

سفید فام پولیس اہلکاروں کے خلاف عائد فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ نوجوان سڑک پر جھومتا ہوا جا رہا تھا کہ پولیس اہلکار نے نوجوان کو 16 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام نوجوان کے پاس گاڑی روکی اور باہر نکل کر سیاہ فام نوجوان پر بندوقیں تانیں اور پھر ایک اہلکار نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شگاکو میں سفید فام پولیس اہلکار نے راہ چلتے 17 سالہ سفید فام نوجوان لیکوان میکڈونلڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد پورے شکاگو میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔