امریکا : غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی تیز کرنے کی ہدایت

America Protest

America Protest

امریکا (جیوڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے1 کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

بغیر دستاویزات اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بھی سیکیورٹی رسک سمجھا جا ئے گا۔ غیر قانونی طور پر امریکا لائے گئے کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو قیام کی اجازت دی جائے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایسے غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس دستاویزات نہ ہوں تو انھیں بھی ایسے لوگوں کے ساتھ ہی ہدف بنایا جائے گا جو امریکی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور سسٹم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تاہم وہ کم عمر بچے اور نوجوان جنھیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا، انھیں امریکہ میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وہ نئے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دس ہزار مزید آفیسرز کو تعنیات کرے گی۔

ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ان والدین کو بھی سزا دی جائے جو اپنے بچوں کی امریکہ اسمگل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ ان میموز میں امیگریشن افسران کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دیکھتے ہی گرفتار کریں۔

وہ امریکی پالیسی بھی ختم کرنے کا تذکرہ میمو میں شامل ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ اب ان کے کیس کے فیصلے تک انہیں ڈیٹنشن سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔