امریکا ،بھارت دفاعی تعلقات ،پنٹاگون میں خصوصی سیل قائم

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے بھارت سے دفاعی تعلقات میں اضافے کے لئے پہلی بار محکمہ دفاع پنٹاگون میں خصوصی سیل قائم کردیا۔

دونوں ملکوں نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری پر مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔پنٹا گون میں کسی مخصوص ملک کے لیے امریکا میں قائم کیا گیا یہ پہلا سیل ہے جسے انڈین ریپڈ ری ایکشن سیل کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ سیل بھارتی فوج کی دفاعی ضروریات کے حوالے سے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کو بھی منظم کرے گا۔

سیل کے سربراہ کیتھ ویبسٹر Keith webster نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک 4 مشترکہ پیداواری منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن میں ڈرون اور فضائی نگرانی کرنے والے سی 130 جے سوپر ہرکولیس طیاروں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت اور امریکا نے اگلی نسل کے طیارہ بردار بحری جہاز کی مشترکہ پیداوار کے لیے مذاکرات کا آغاز بھی کردیا ہے۔