امریکی ریاست اوکلاہوما اور کنساس میں جنگل میں لگی آگ بے قابو ہونے لگی

Forest  Fire

Forest Fire

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما اور کنساس میں جنگل میں لگی آگ بے قابو ہونے لگی. پچاس میل فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں نے آگ کو کئی ایکٹروں تک پھیلا دیا.

اب بھی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بڑی پیمانے پر نقصان ہوا ہے. ہزاروں گھر اب تک آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے. مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے اب تک دو سو بائیس مربع کلومیٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے.

ادھر کنساس میں بھی چھ سو ایکٹر رقبع جھلس گیا ہے. اب تک آتشزدگی کے واقعات میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی جبکہ آگ بجھانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں.