امریکا : صدارتی نامزدگی کیلئے ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط

Hillary Clinton

Hillary Clinton

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی نامزدگی کے لیے ہونے والے ڈیمو کریٹ پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے نیو جرسی سمیت تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

کیلی فورنیا میں بھی ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط ، برنی سینڈرز دو ریاستوں میں آگے ہیں ، ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ امریکا کے چھ ریاستوں میں صدارتی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹ پارٹی کے پرائمری انتخابات ہوئے جس میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے نیو جرسی سمیت تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہیلری کلنٹن ریاست کیلی فورنیا کے انتخابات میں بھی حریف برنی سینڈرز سے کافی آگے ہیں ۔ کیلیفورنیا کی جیت صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے ۔ برنی سینڈرز کو دو ریاستوں کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔

ادھر ہلیری کلنٹن نے امریکہ کی تاریخ میں خواتین کے ایک تاریخی لمحے تک پہنچنے کے لیے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم پارٹی کی جانب سے کوئی خاتون امیدوار ہو گی۔