امریکہ دنیا کے خوشحال مستقبل کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ‘ راجونی اتحاد

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شمالی کوریا کی جانب سے چوتھے نیو کلیئر راکٹ ٹیسٹ کیخلاف امریکی ایماءپر اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف سخت ترین پابندیوں کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا ہے ۔

امریکہ اور اقوام متحدہ کی ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے اور دنیا کو دوہرے معیار پر پرکھنے کے عادی ہیں امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کو تو تیار نہیں مگر ایٹمی عدم پھیلا ¶ کے نام پر دیگر ممالک کیخلاف اقوام متحدہ کے ذریعے کاروائیاں کرارہا ہے تاکہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی حیثیت سے پوری دنیا پر حکمرانی کے امریکی خواب کی تکمیل ہوسکے جس میں اقوام متحدہ اس کے سب سے بڑے معاون کا کردار ادا کررہا ہے اور مہذب دنیا ان کی اس دوغلی پالیسی کیخلاف خاموش تماشائی بنی مستقبل کے خطرات کو نظر اندا زکئے ہوئے ہے۔