امریکا میں شوز کامیاب جا رہے ہیں، امجد صابری

Amjad Sabri

Amjad Sabri

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، امریکا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تمام شوز بے حد کامیاب جارہے ہیں۔

تمام شہروں میں شوز میں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں نے بھر پور شرکت کی جس سے مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ جیسے میں اپنے ملک میں شوز کررہا ہوں مجھے دیار غیر میں شوز کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ میرے ہم وطنوں نے تمام شوز میں بھر پورا ساتھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان واپس آؤں پاکستان میں مجھے بہت سے شوز میں شرکت کرنی تھی لیکن امریکا میں قیام زیادہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے وعدے کے مطابق نہ پہنچ سکا لیکن جلد پاکستان واپس آکر ان شوز کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کو ضرور پورا کروں گا۔