امریکا: ساؤتھ ڈکوٹا میں طوفان سے تباہی، 9 افراد زخمی

United States  South Dakota Storm

United States South Dakota Storm

پائیرے (جیوڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ طوفان کے باعث ساؤتھ ڈکوٹا کے مشرقی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی۔

طوفان سے ایک گرجا گھر اور 20 عمارتیں متاثر ہوئیں۔متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے ۔علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔