امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

john kirby

john kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناہےکہ پاکستان سمیت خطےکو دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ جان کربی نے دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اظہارکیا۔

انکا کہنا تھا کہ لاہور جیسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہماراعزم اوربڑھاتے ہیں،جان کربی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ واشنگٹن کی منسوخی سے باخبر ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف امریکا کیوں نہیں آرہے۔