امریکا اور برطانیہ میں بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے

United States Rain

United States Rain

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا اور برطانیہ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے ۔ جنوبی امریکی ممالک پیرو اور بولیویا میں بھی آندھی ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں مسلسل کئی روز بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے ہیں ۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔ متعدد مکانات اور عمارتیں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ سیلاب کے باعث کئی اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

میزوری کے گورنر نے حالیہ سیلاب کو تاریخی اور خطرناک قراردیا ہے، گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔

جنوبی امریکا کے ممالک پرو اور بولیویا میں بھی موسم کی سختیوں سے لوگ پریشان ہیں۔