رمدانی اتحاد کے قیام کا مقصد سماجی و سیاسی طور پر علاقائی ترقی ہے، رشید احمد خان

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (ریاض حسین سے) آل پاکستان رمدانی اتحاد کے چیرمین اور معروف بزنس مین سماجی و سیاسی شخصیت رشید احمد خان رمد انی نے کہا کہ رمدانی اتحاد کے قیام کا مقصد سماجی و سیاسی طور پر علاقائی ترقی ہے۔

ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہر وں سے رمدانی اقوام کی طرف سے حمایت پر ان کی دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کی یقین دہانی کراتاہوں کہ ان کے اعتماد پر پور اتروں گا۔

ان خیالات کا اظہار وہ یہاں آل پاکستان رمدانی اتحاد کے غیر رسمی اجلا س کے دوران کر رہے تھے جس میں ان کے علاوہ حاجی نیاز محمد خان رمدانی، ثنااللہ خان رمدانی ، دلدار خان رمدانی ، عطامحمد خان رمدانی ، ریٹائرڈ صوبیدار غلام قادر خان رمدانی ، منظور علی خان رمدانی ، برکت علی خان رمدانی ، و دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کے قیام کی خاطر پاک فوج کی خدمات قوم کے لیے کسی قربانی سے کم نہیں جس کی آل پاکستان رمدانی اتحاد مکمل حمایت کرتاہے۔

اجلاس کے آخر میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ عیدکے بعد جلد عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہوئے ایک وسیع اجلاس بلایا جائے گا جس میں موجودہ حالات پر اہم گفتگو و فیصلے کیئے جائیں گے۔