کائناتی فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام محفل مسالمہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : چہلم خصرت امام حسین اور شہدائے کربلاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میں کائناتی فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام محفل مسالمہ ”سو موار 30 نومبر کومدینہ ٹائون خیابان کالونی میں شام 7 بجے منعقدہو رہی ہے محفل مسالمہ کے مہمانان خصوصی علامہ ضیاء حسین ضیاء محبوب نظامی ،امیر نوازا میر جبکہ مہمانان اعزاز حمید شاکر ،ساغر شہزاد اور احمد شہباز خاور ہونگے محفل مسالمہ کی صدارت پروفیسر سید یونس جیلانی کرینگے نقابت کے فرائض پروفیسر ریاض احمد قادری انجام دینگے۔

محفل مسالمہ میں ممتاز شعراء شہدائے کربلا ء کو خراج عقیدت پیش کر ینگے آخر میں علامہ کائناتی اور علامہ احتر سر یدی کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔تقریب کے بعد کائناتی اکیڈمی فیصل آباد کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں سال کی آخر ی شام ،علامہ کائناتی و اختر سریدی کے نام سیمینا ر بارے گفتگو ہوگی اور پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔