نبی کریم رحمتہ للعلمین ہیں، آپ کی رحمت سیدہ کائنات فاطمتہ الزہر ہیں۔شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : آقا کل، حضور نبی کریم روف الرحیم کے فرمودات عالیہ کیمطابق ”فاطمہ میرا دل اور میری جان ہے”،”مجھے اپنے اہل میں سے سب سے زیادہ محبوب فاطمہ ہے ”،”فاطمہ میری جگر گوشہ ہے جس نے اسے تکلیف دی، اس نے مجھ تکلیف دی اور جس نے اسے خوش کیا اس نے مجھے خوش کیا””فاطمہ کائنات کی عورتوں کی سردار ہے، اس امت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں اور تمام مومنین عورتوں کی سردار ہیں”۔پنجتن پاک آل رسول اہل بیت اطہار سے عشق و محبت تمام نیک اعمال کی بنیاد ہے،آپ کے پاک گھرانے سے عقیدت ومحبت کادم بھرنے کے سوا ایمان کامل ہی نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کااظہارصدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے عظیم الشان محفل پاک ذکرو نعت بسلسلہ ”یوم ولادت سیدہ کائنات فاطمتہ الزہرا ”میں کیا۔انہوںنے مزید فرمایا کہ انبیاکرام،پنجتن پاک،آل رسول اہل بیت اطہار،اوزاج مطہرات،خلفائے راشدین اورتمام برگزیدہ فقرا(مومن مقربین،وارثین انبیائ) سے محبت کرناہی امت محمدی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔