کائنات کی ساری رونقیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہیں: صوفی مسعود احمد

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ کائنات کی تمام تر رونقیں نبی آخر الزماں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہیں اور عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس و بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کے ذکر و اذکار اور حضورنبی کریم ۖ کے میلاد کی محافل باعث اجرو ثواب اور رحمت و برکت ہیں، دنیاوی معاملات میں ہم مختلف تقاریب بڑے ذوق وشوق سے اہتمام کرتے ہیںجن کا مقصد صرف دنیاداری رکھنا اور دنیاداروں کو خوش کرنا ہوتا ہے۔

لہذا ہمیں اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب ۖ کی محافل بھی بہت زیادہ ذوق و شوق سے منعقد کرنی چاہیں تاکہ ہم اللہ رب العزت کی رحمت کے حقدار بن سکیں، نشست میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر رفاقت علی ، پیر حاجی افتخار نقشبند ی سمیت دیگر اراکین شریک تھے ، اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047