جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نئے داخلہ فارم جاری

Jamia Binoria

Jamia Binoria

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نئے تعلیمی سال 2016-17 کے داخلوں کاآغاز، نئے داخلہ فارم جاری کردیئے گئے ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی سال 2016-17 کے نئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔

داخلے کے پہلے روز شعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد اللغۃ العربیہ، شعبہ تخصص فی التفسیر سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں ملکی وغیر ملکی طلبہ نے داخلہ فارم وصول کرلئے ہیں۔

جن کی ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کوداخلہ دیا جائے گا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے آفیشل ویب سائٹ سے بھی فارم ڈاؤلوڈ اور جامعہ کرائے جاسکتے ہیں۔