جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال کی اختتامی تقریبات کا سلسلہ جاری

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تعلیمی سال 2015-16کی تقریبات کا سلسلہ جاری ، آج(23اپریل) شام 7:00بجے شعبہ غیر ملکی کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوگئی،جس میں غیر ملکی طلبہ کرام مختلف معاشرتی موضوعات پر اسٹیج پروگرام پیش کریں گے۔

جبکہ مرکزی تقریب ختم بخاری کل( بروز اتوار24 اپریل )ہوگی تقریبات میں ملکی وغیر جید علماء کرام اور غیر ملکی سفیرشرکت کریں گے ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں شعبہ غیر ملکی کی تقسیم انعامات کی تقریب ، شعبہ بنات کی تقریب ختم بخاری اور مرکزی ختم بخاری کی تقریب شامل ہے۔

شعبہ بنات کی تقریب گزشتہ اتوار کو منعقد کی گئی تھی جبکہ شعبہ غیر ملکی کی تقریب آج ( 23اپریل بروز ہفتہ ہو)شام 7:00بجے مقامی شادی لان میں ہوگی جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کے طلبہ مختلف زبانوں میں مختلف معاشرتی موضوعات پر اسٹیج پروگرام پیش کریں گے اور مہمان گرامی طلبہ گرام سے خصوصی موضوعات پر خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں جید علماء کرام ،وکلاء ،صحافی ،بلاگرز، دانشوروں اور غیر ملکی سفیروں کو دعوت دی گئی ہے جن کی شرکت متوقع ہے ، تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،واضح رہے کہ ہر سال کی طرح ختم بخاری کی مرکزی تقریب( بروز اتوار 24اپریل )کل جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہوگئی جس میں سینکڑوں فراغت پانے والے طلبہ کرام کی دستار بندی کی جائے گی۔

تقریب میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی جید علماء کرام اورملائیشیاء، امریکا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کی شرکت متوقع ہے ، مرکزی ختم بخاری کی تقریب دوپہر1:00بجے ہوگی جس میں بخاری شریف کا آخری درس شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری دینگے۔