این ای ڈی یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

GOLDEN JUBLY NED UNIVERSITY

GOLDEN JUBLY NED UNIVERSITY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام 50 سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے سابقہ طلباء و طالبات جس میں انجینئر ز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا اہتمام 1970ء بیچ نے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گولڈن جوبلی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر افضال نے کہاکہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے طلباء و طالبات نے اپنی تعلیمی قابلیت کے ذریعے دنیا بھر میں آج پاکستان کا نام بلند اور اپنے مادر علمی کا نام روشن کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر علمی کی توقیر میں اضافے میں اساتذہ کے ساتھ طلباء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب سے رخسانہ زبیری، محمد امین، امجد شاہ صدیقی، محمد سمیع شفیق، مظہر مشتباح زبیری نے بھی خطاب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول اور معیار پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر گولڈن جوبلی کے حوالے سے این ای ڈی کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئی۔