یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سول اور عوامی نمائندے

Punjab Government

Punjab Government

تحریر : حافظ شاہد پرویز
جہاں پر پنجاب حکومت کی طرف سے چائلڈ لیبر کی جانب سے مفت کتابیں اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور بھٹہ جات پر ملازمت کرنے والے غریب طبقات کے بچوں کیلئے ایک ہزار روپے ماہوار وظیفے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تو دوسری طرف گزشتہ روز منڈی بہاوالدین میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے 2014 میں نوٹیفکیشن کے تحت قائم کی جانے والی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سول کو ختم کئے جانے کی خبر نہ صرف منڈی بہاوالدین بلکہ ڈویژن گوجرانوالہ اور ڈویژن سرگودھا کیلئے ناقابل برداشت تھی جہاں پر حکومتوں کی جانب سے نئے تعلیمی اداروں کا قیام اور اداروں کو ترقی دیکر بڑے کرنے کا سلسلہ جاری ہے تو انہی ایام میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کو یونیورسٹی کا درجہ دئیے جانے فنڈز ایلوکیٹ کرنے اور بچوں کے داخلے ہونے کے بعد اس کو ختم کرنے کے احکامات نہ صرف ضلع منڈی بہاوالدین کے عوامی نمائندوں کی بڑی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایسا قدم تعلیم دشمنی کا سبب بھی سمجھا جا رہا ہے۔

منڈی بہاوالدین کے چند صحافتی افراد اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے یونیورسٹی کے احکامات کو واپس لئے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرکے اسٹے بھی حاصل کرلیا لیکن اس کے باوجود چند افراد کی جانب سے یونیورسٹی کا سامان واپس بھی اٹھا لیا گیا۔ جس میں ضلع منڈی بہاوالدین کے اس صلب کئے گئے حقوق کے بارے میں ضلعی انتظامیہ تاجر برادری اور دیگر مکاتب فکر کے افراد کی خاموشی بھی قابل فکر بات تھی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کا قیام 1912کو برطانیہ گورنمنٹ نے عمل میں لایا اور قیام پاکستان تک اس ادارے کی سرپرستی انگریزوں نے خود کی تاکہ ادارے کا نظم و ضبط مضبوط رہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ دنیا بھر میں انجینرنگ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا سکیں۔

University of Technology Civil

University of Technology Civil

برطانیہ یورپ امریکہ کینیڈا سعودی عرب اور دیگر بڑے بڑے ممالک میں بڑے پیمانے پر انجینرنگ کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کی تعلیمی وابستگی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول سے رہی ہے ۔ لیکن گزشتہ بیس سال سے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دییے جانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی سطح پر آواز بلند ہونا شروع ہو ئی جس کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے 2014میں ایک نیوٹیفکیشن کے ذریعے عملی جامعہ پہنایا اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انجیرنگ رسول کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ضلع منڈی بہاوالدین میں نو منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اس حد تک اس یونیورسٹی سے پیچھے رہی کہ صرف ایک سال کچھ ماہ بعد ہی پنجاب حکومت یونیورسٹی کو ختم کرنے کے درپے آگئی اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع منڈی بہاوالدین کی سڑکوں پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

Education

Education

جبکہ تمام ایم پی اے ایم این ایز اور خاص طور پر ڈویژن گوجرانوالہ کی واحد صوبائی وزیر محترمہ حمیدہ وحیدالدین کو اس معاملہ کے بارے میں خصوصی طورپر آگاہی فراہم کی گئی کہ ضلع منڈی بہاوالدین اور خاص طور پر پنجاب کے دیگر اضلاع جن میں حافظ آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ سرگودھا جہلم مظفر آباد میرپور فیصل آباد سمیت پنجاب اور پاکستان بھر کے افراد یونیورسٹی کے مقام تک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے فیض یاب ہونے کی امیدیں لئے بیٹھے تھے کا سامان واپس لے کر جانا پنجاب بھر کے عوام کے ساتھ تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس حوالہ سے متعدد درد دل رکھنے والے افراد نے ممتاز احمد تارڑ ایم یان اے کو باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے یونیورسٹی کے قیام کو عمل میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ لیکن ابھی تک اس معاملے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکا ۔عوامی حلقے حکومت کے اس رویے کے مکمل طورپر خلاف اور سراپا احتجاج ہیں۔

Hafiz-Shahid

Hafiz-Shahid

تحریر : حافظ شاہد پرویز