جامعہ پشاور کا سالانہ آٹھواں قومی نمائش

University of Peshawar

University of Peshawar

پشاور : جامعہ پشاور میں قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آٹھواں قومی نمائش بروز بدھ سات دسمبرشیخ تیمو راکیڈمک بلاک کے سبزہ زارمیں شروع ہوگی ۔ جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان 7 دسمبر کو نمائش کا افتتاح کریںگے۔

قومی اور بین الا قوامی ادارے اور تنظیمیں قدرتی آفات ، ما حولیاتی تبدیلیوں ، فوڈ سیکیورٹی اور ذریعہ معاش کی ترقی پر عوام میں شعور اُ جاگر کریں گے ۔ نمائش میں 20 تعلیمی ادارے ، آ ٹھ حکومتی ادارے ، آٹھارہ قومی اور بین الا قوامی غیر سرکاری ادارے اور اقوام متحدہ کے چار ذیلی ادارے سٹال لگائیں گے۔ ان اداروں میں این ڈی ایم اے / این آئی ڈی ایم ، پی ڈی ایم اے ، محکمہ موسمیات ، سپارکو ، یو این ڈی پی، ورلڈ فوڈ پروگرام ، یونیسیف اور ریسکیوں 1122 شامل ہے۔

نمائش میں ملک بھر سے 200 سکولز ،30 یونیورسٹیز ، 70 کالجز کے طلبا ء اور 100 سے زیادہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی شرکت متوقع ہیں۔نمائش کے علا وہ آفا ت کے انتظام و انصرام ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور قومی سطح پر آفات کی روک تھام کی کا وشوں پر سیمنارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہیں ۔ خیبر پختون خوا ہ ریسکیو 1122 اور ہلال احمر پاکستان کے اہلکار طلبا کو ابتدائی طبی امداد ، آگ بجانے ، تلاش اور بچھاؤں کے طریقے بھی سکھا ئیں گے۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آ فات کے انصرام و انتظام کے حوالے سے اچھے طرز عمل کے پیغامات ملکی اور بین الا قوامی سطح پر پھیلائی گی۔ نمائش بنیادی طور پر حکومت پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی اور اقوا م متحدہ کے بین الا قوامی حکمت عملیوں جیسے سینڈائی فریم ورک) Sendai Framwork for Disaster Risk Reuction)، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدہ (COP21 ) اور پائیدار ترقی کے اہداف (Sustainable Develpment Goals ) کے مقامی سطح پر نفاذ کیلئے ایک وکالتی کا وش ہے۔

نمائش کا اہتمام پشاور یونیورسٹی کے ذیلی ادارے سنٹر فارڈیزاسٹر پریپر ڈ نس اینڈ منجمنٹ (سی ڈی پی ایم) کے والنٹیئر کلب نے پی ڈی ایم اے خیبر پختون خواہ ، یو این ڈی پی، اے سی ایف ، ہنڈی کیف، ایکشن ایڈ اور دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن کے اشتراک سے کیا ہے۔

مشتاق احمد جان