کروڑ لعل عیسن کی خبریں 21/3/2016

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)دن دھاڑے نامعلوم چور بنک ملازم کے گھر کے تالے توڑ کر 80ہزار مالیتی تین تولے طلائی زیورات لے گئے ۔پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق HBLکروڑ میں ملازم وارڈ نمبر 7کے رہائشی محمد عمران ولد گل محمد جھکڑ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا قریبا ایک بجے دن گھر والے رشتے داروںکا حاں گئے ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے کمرے کے تالے توڑ کر سامان بکھیر دیا اور جاتے ہوئے 80ہزار مالیتی تین تولے طلائی زیورات لے گئے جبکہ دوسری رات ۔چنڈی موڑ پر ایک دکان میں چوری کی واردات معمولی نقصان تفصیل کے مطابق فرحان جنرل سٹور پر گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے شٹل گیٹ کے پائپ توڑ کر چوری کی واردات کی کوشش کی لیکن گزرنے والی ٹریفک کی وجہ سے نامعلوم چور تین ہزار روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس اور فنگر پرنٹ کا عملہ اور صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ فنانس سیکٹری ایاز نیازی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے DPOلیہ محمد علی ضیاء سے مطالبہ کیا کہ کروڑ لعل عیسن میں چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لاکر پولیس گشت بڑھایا جائے

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)قبرستان کی 8مرلہ اراضی پر قبضہ کی کوشش کے خلاف اعجاز اولکھ پٹواری کی درخواست پر محمد ساجد ولد محمد شفیع کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 5کے قبرستان میں درجنوں افراد نے قبروں کو مسمار کر کے وہاں پر مکانات تعمیر کر کے رہائش رکھی ہوئی ہے گزشتہ روز قبرستان کی 8مرلہ اراضی پر قبضہ کی کوشش کے خلاف اعجاز اولکھ پٹواری کی درخواست پر محمد ساجد ولد محمد شفیع کے خلاف تو مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن دیگر درجنوں افراد بدستور قابض ہیں عوامی سماجی شہری حلقوں نے اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کام کر رہی ہے بجلی تیل گیس کی قیمتوں میں واضع کمی سے مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے بستی ہیبت اور بستی لنجوانی میں بجلی کی فراہمی کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ NA-181میں 70کروڑ رپے مالیت کی خطیر رقم سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے موجودہ حکومت مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے خاطر خاہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی تیل گیس اور کھاد کی قیمتوں واضع کمی سے مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر سابق چئیرمین ضلع کونسل صاحبزادہ نور الحسن ،سابق MPAملک شکور سواگ ،SDOواپڈا میاں سلیم اقبال ،چوہدری محمد افضل زبیری سمیت علاقے کے دیگر افراد موجود تھے

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)تین افراد نے ٹوکے اور سوٹوں سے وارکر کے تین افراد کو زخمی کر دیا تھانہ کروڑمینںمقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق بستی عنایت کے مداح حسین نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ اور اُس کے ساتھی ہدایت حسین ،مقبول حسین ولد گل محمد ،گلزار حسین ولد ظفر حسین بلوچ دوکان پر بیٹھے تھے کے اچانک اقبال حسین ،خالد حسین سوٹوں اور ٹوکے سے مسلح ہو کر آگئے اور آتے ہی حملہ کردیا جس سے ہدایت حسین مداح حسین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)بجلی چورونکو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی دباؤ خاطر میں لایا جائے گا ۔بستی کنگر کیرو کے 50کنکشن میں سے 25افراد واپڈا کے لاکھوں روپے کے نا دہندہ جبکہ 9افراد کے خلاف ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے کے مقدمات درج ہیں جن سے 1لاکھ 80ہزار روپے کی وصولی کی جا چکی ہے دیگر افراد بھی اپنے بقایاجات جمع کرا دیں تو بجلی چالو کر دی جائے گی ان خیا لات کا اظہار میاں سلیم اقبال نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے جواب میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی دباؤ بھی قبول نہیں کیا جائے گا

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)TMAکروڑ سیورج کے خراب نظام کو بہتر بنانے کے لئے پوری طرح کوششیں کر رہی ہے ریلوے روڈ وارڈ نمبر 5کی بند سیور کو کھولنے کے لئے جیٹنگ مشینیں اور سکر مشینیں عملہ مصروف عمل ہے ۔ان خیا لات کا اظہار SDOٹی ایم اے ذکا ء اللہ نیازی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ TMAکروڑکو عوام کی مشکلات کی تکلیف کا احساس ہے اس سلسلہ میں عملہ رات دن بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔