نا معلوم چوروں نے گلیانہ میں ایک رات میں 6 دوکانوں کے کنڈے توڑ کر صفایا کر دیا

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان) نا معلوم چوروں نے گلیانہ میں ایک رات میں 6 دوکانوں کے کنڈے توڑ کر صفایا کر دیا ۔دوکانداروں کا احتجاج ،چور تاحال گرفتار نہ ہو سکے تفصیل کے مطابق گلیانہ چوک میں آصف کٹاریہ مارکیٹ میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں چوری کی دلیرانہ واردات کر کے ایک ہی رات میں چھ دوکانوں کا صفایا کر دیا ۔چوری وارداتوں میں اضافے کے ساتھ دوکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دی ۔

پولیس تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او کے ساتھ مذاکرات کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کیا ۔واضع رہے کہ چوروں کا گینگ گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ گلیانہ کے علاقے میں سرگرم ہے اور مختلف دیہا توں میں وارداتیں کر رہا ہے ۔اہل علاقہ نے چورروں کے گینگ کی جلد گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے ۔

ملکہ (نامہ نگار )ایم ڈی دنیا گروپ نوید کاشف کے والد محترم کی وفات پر پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے اظہار تعزیت تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈی دنیا گروپ نوید کاشف کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے نوید کاشف کے والد محترم کی روح کے ایثال ثواب کے لئے دعا کی ۔اور کہا کہ اللہ تعالی نو ید کاشف کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین