دیر بالا میں کاروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

Arrested

Arrested

دیر بالا (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے دیر بالا میں کاروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جو 2011 میں چترال میں ایک چوکی پر حملے میں ملوث تھا جس میں اٹھ اہلکارشہید اور دس زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد شیرزادہ کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ دیربالا میں موجود ہے اس اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شیرزادہ عرف شیراز ولد شیراعظم کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد شیرزادہ پر 2011 میں چترال میں درہ شوت میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج ہے جس میں آٹھ اہلکار شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے۔