آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Rafael Nadal

Rafael Nadal

لاہور (جیوڈیسک) سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کا دوسرا دن اپ سیٹس کا دن تھا۔ رافیل نڈال کو ہم وطن فرنینڈو وارڈسکو کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

وارڈسکو نے سابق عالمی نمبر ایک کو فیصلہ کن سیٹ میں چھ دو سے مات دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ نمبر آٹھ سیڈ وینس ولیمز کو بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے امریکی ٹینس اسٹار کا گرینڈ سلم جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔