اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئرمین ناہید حسین کے چچا حسنین رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے

Naheed Hussain

Naheed Hussain

کراچی (پریس ریلیز) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین کے چچا حسنین حبیب طویل علالت کے باعث رضائے الہٰی سے آج بتاریخ 2 جولائی 2016 ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں انتقال کرگئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ امریکہ میں کل ادا کی جائے گی ۔ دریں اثناء اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ سیکریٹریٹ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔