یوریا بنانے والی فیکٹریوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کا اعلان

Urea Factory

Urea Factory

کراچی (جیوڈیسک) اوگرا کے مطابق حکومت کی جانب سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کے لئے فی ایم بی ٹی یو گیس 123 روپے 41 پیسے سستی کر دی گئی ہے جس کی پیداوری لاگت کم ہونے سے کاشتکاروں کے لئے سستی یوریا کھاد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

اوگرا کی جانب سے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2016ء سے ہو گا۔

ماہرین کا کہنا کہ گیس کی قیمت کم ہونے سے کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 70 روپے تک کمی آنے کی امید ہے جس سے فصل کی پیداواری لاگت کم ہو گی اور کسان کو فائدہ ہو گا۔