غوث پاک پیر طریقت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے 11 ویں عرس

DARGAH SHAH JILANI

DARGAH SHAH JILANI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے 11ویں عرس کے حوالے سے انتظامات مکمل 3 روزہ عرس کا آغاز 26 نومبرتا 28 نومبر 2015ء تک ہوگا ،عرس میں شرکت کے لئے پوری دنیا سے مریدین ،خلفاء اکرام کراچی پہنچ گئے عرس کے حوالے سے درگاہ شاہ جیلانی کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے

عرس میں ہزاروں کی تعداد میں وفود شرکت کرینگے فرزند خاندان غوث پاک پیر طریقت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے 11 ویں عرس کے حوالے سے انتظامات مکمل ہوگئے۔ 3 روزہ عرس مبارک 26 تا 28 نومبر 2015ء تک نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گاعرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے آمریکہ ،کنیڈا ،آسٹرلیا ،سعودی عرب ،سائوتھ آفریقہ ،متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر سے خلفاء اکرام ،مریدین اور شاہ جیلانی کے عقیدت مند کراچی پہنچ گئے ۔

عرس کے حوالے سے حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے عرس انتظامی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وفود شرکت کرینگے ۔