امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا عمل روکدیا

Fighter Jet

Fighter Jet

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ اوباما انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت کے اقدام کو ختم یا اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق امریکی کانگریس کی طرف سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے متعلق کئی سوالات اٹھائیں ہیں۔

اوباما انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فروخت کے عمل کو امریکی کانگریس نے روک دیا۔ وضاحت اور معلومات کے لئے ایوان نمائندگان کے ارکان کی طرف سے کئی درخواستیں دی گئی ہیں۔

پاکستان کو طیاروں کی فراہمی بھارت سے ایک آنکھ نہیں دیکھی نہیں جارہی، وہ ان طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں، بھارت کو خدشہ ہے کہ یہ طیارے ان خلاف استعمال کیے جائیں گے۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے حکام رچرڈ اولسن نے واضح کیا تھا کہ یہ طیارے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کے دوران اوباما انظامیہ نے ان طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے متعلق غیررسمی طور پر کانگریس کو مطلع کردیا تھا۔

اب باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری ہونا تھا ،تاہم قانون سازوں کی درخواستوں کی وجہ سے عمل رک گیا ہے۔ کانگریس کے ایک سے زائد ذرائع نے اخبار کو بتا یا کہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا گیا ہے۔