امریکی عدالت نے شہریوں کے فون ریکارڈ جمع کرنا غیر قانونی قرار دیدیا

National Security Agency

National Security Agency

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بڑی تعداد میں شہریوں کے فون ریکارڈ کو جمع کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کلیئے کانگریس کی جانب سے جو اقدامات تجویز کئے گئے، حکومت نے ان اقدامات سے تجاوز کیا۔

امریکی اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ کانگریس نے جب یہ قانون بنایا تھا تو اس میں بڑی تعداد میں فون کالیں یا تعلیمی اسناد جمع کرنا شامل تھا۔

نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بڑی تعداد میں فون ریکارڈ جمع کرنا غیر قانونی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے خفیہ طور پر فون کالیں سننے کے اس پروگرام کو سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے افشاء کیا تھا۔