امریکا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک

US, rains

US, rains

ہوسٹن (جیوڈیسک) امریکی شہر ہوسٹن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں ۔

ریاست ٹیکساس میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، ہوسٹن میں مختلف حادثات میں آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ گورنر گریک ایبٹ نے نو کاؤنٹیز کو شدید متاثر قرار دے دیا ۔ سات لاشیں سیلاب زدہ علاقوں میں گاڑیوں سے ملیں ۔ بدھ تک اٹھارہ انچ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سکول بند ہیں ۔