امریکی فوج کے بھگوڑے برگڈال کا کورٹ مارشل ہو گا

Soldiers Court Martial

Soldiers Court Martial

واشنگٹن (جیوڈیسک) فوجی عدالت کے جنرل رابرٹ ابرامز نے سارجنٹ برگڈال کے مقدمے کو کم سزا دینے کا اختیار رکھنے والی عدالت میں چلانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔

گزشتہ روز امریکی فوج نے کہا ہے کہ سارجنٹ برگڈال پر اہم یا مشکل ڈیوٹی کی وجہ سے فوج سے بھگوڑا ہونے اور دشمن کے سامنے غلط رویے کا مظاہرہ کر کے اپنی کمانڈ یا یونٹ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

جنرل کورٹ مارشل کی صورت میں مجرم ثابت ہونے پر سارجنٹ برگڈال کو عمر قید ہو سکتی ہے۔ برگڈال کے وکیل یوجین فیڈل نے امید ظاہر کی کہ مقدمہ اس رخ پر نہیں جائے گا اور برگڈال پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ ابتدائی سماعت میں پیش کیے گئے ثبوتوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔