یو ایس اوپن، اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

Kevin Anderson and Andy Murray

Kevin Anderson and Andy Murray

نیو یارک (جیوڈیسک) سال کے آخری اور چوتھے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر پندرہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے مرے کو سات چھ، چھ تین ، چھ سات اور سات چھ سے شکست دی۔

برطانوی نمبر ایک مرے نے دو سیٹس ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں اینڈرسن کو ٹائی بریک پر ہرایا اور اپنی کورٹر فائنل میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا۔

لیکن چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک میں اینڈرسن نے مرے کو ایک بھی پوائنٹ جیتنے نہ دیا اور سات صفر سے شکست دے کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔