یو ایس اوپن، راجر فیڈرر اور سٹان واورینکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Roger Federer

Roger Federer

نیویارک (جیوڈیسک) سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے فیڈرر نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

فیڈرر نے چھ تین، چھ تین اور چھ ایک سے میچ جیتا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ہی واورینکا نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو چھ چار، چھ چار اور چھ صفر سے ہرایا۔

اینڈرسن نے برطانیہ کے عالمی نمبر تین کھلاڑی اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں فیڈرر اور واورینکا مد مقابل ہوں گے۔