امریکی کارروائیوں سے خطے میں دہشت گردی پھیل رہی ہے: بشار الاسد

 Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شام، روس، ایران اور عراق کا اتحاد ضرور کامیاب ہو گا دوسری صورت میں پورا خطہ برباد ہو جائے گا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کو دیے جانے والے انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ امریکی اتحاد اور اس کی جانب سے شام اور عراق میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں سے خطے میں دہشت گردی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، شام، ایران اور عراق دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہو کر لڑ رہے ہیں اور امریکی اتحاد کے برعکس انھیں عملی نتائج حاصل ہوں گے۔